BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 March, 2004, 12:13 GMT 17:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میں فری رومنگ: بھارت

موبائل
دو نجی موبائل فون کمپنیوں نے اتوار صبح سے اپنے صارفین کو فری رومنگ کی سہولت دینا شروع کر دیا ہے
ہندوستان کے وزیر مواصلات ارون شوری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے تجرباتی طور پر چار ماہ کے لئے ملکی موبائل فون صارفین کو پاکستان میں ان کے موبائل فون پر رومنگ کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسٹر شوری کے مطابق ہندوستان کی دو بڑی نجی موبائل فون کمپنیاں بھارتی اور ہچ اتوار کی صبح سے اپنے صارفین کو یہ سہولت مہیا کرنے لگیں گی جبکہ سرکاری موبائل ٹیلی فون کمپنی بی ایس این ایل کچھ تیکنیکی الجھنیں دور کرنے کے بعد یہ سہولت مہیا کر سکے گی۔

ہندوستانی وزیر مواصلات کے مطابق حکومت اپنے فیصلے پر پندرہ جون کو نظر ثانی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور ملک کے شمال مشرقی علاقے کے صارفین کے لئے دستیاب نہیں ہو گی۔

مواصلات کے ماہرین کے مطابق حکومت نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری کرکٹ سیریز کے مد نظر ہندوستانی صارفین کو یہ سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں پاکستان جانے والے کرکٹ شائقین کو پاکستان جا کر اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے بات چیت کرنے کے لئے پاکستان کا موبائل فون جی ایس ایم کارڈ خریدنا پڑتا ہے جو کہ ان کے لئے دشوار ہونے کے علاوہ کافی مہنگا بھی ثابت ہو رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد