BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 March, 2004, 20:06 GMT 01:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سینے اور ناک کی سرجری کا رحجان
سرجری
برطانیہ میں پلاسٹک سرجری کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پلاسٹک سرجری یا آپریشن کے ذریعے اپنی خوبصورتی میں نکھار لانے کی غرض سے لوگ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق خوبصورتی میں نکھار لانے کا یہی جنون برطانوی لوگوں کو بینکوں سے قرض لینے پر مجبور کرتا ہے۔ عورتوں میں زیادہ تر پلاسٹک سرجری یا تو سینے کو نمایاں کرنے کے لیے یا پھر ناک کو خوبصورت بنانے کے لیے کی جاتی ہے۔

پلاسٹک سرجری کے دیوانے مرد حضرات بھی ہیں جو اپنے ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کے لئے بینکوں سے قرض لیکر پلاسٹک سرجن سے رابطہ قائم کرتے ہیں۔

ایبی بینک کے ایک سروے کے مطابق اپنی خوبصورتی میں نکھار لانے والے ان افراد نے فی کس چار ہزار برطانوی پاؤنڈ قرضہ لے رکھا ہے۔

صحت کی ایک نجی تنظیم بوپا نے برطانیہ میں اپنے چونتیس اسپتالوں میں

کئے جانے والے ایک جائزے میں دیکھا گیا کہ پلاسٹک سرجری کے خواہشمند افراد میں بیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ماضی کے برعکس اب برطانوی مرد بھی اپنی خوبصورتی کے بارے میں زیادہ سنجیدہ پائے جاتے ہیں۔

سٹی آف لندن کلینک کے مطابق گزشتہ ماہ سے پلاسٹک سرجری کے لئے ریکارڈ نمبر میں مردوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے ستر فیصد سے بھی زائد مرد درخواست کنندگان اپنی ناک کی تراش خراش اور ہونٹ نا زک کرانا چاہتے تھے۔

تاہم بوپا نے کہا کہ سینے کو نمایاں کرانے کے لیے سرجری اب بھی خواتین میں سب سے مقبول ہے۔

ڈاکٹر اینابیل بنٹلی کا کہنا تھا کہ مرد اور خواتین میں پلاسٹک سرجری کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ برطانیہ میں لوگ اب اپنی خوبصورتی کے بارے میں زیادہ حساس ہو گئے ہیں اور ذرا سے بھی بدصورتی ان کی انا کو ٹھیس پہنچانے کی وجہ بنتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد