BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 February, 2004, 14:58 GMT 19:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئیے چاند کو ای میل بھیجیں
چاند
چاند سے براہ راست رابطہ ممکن ہوگا
انٹرنیٹ کی مدد سے اب تک آپ زمین کے کسی حصے پر موجود افراد سے نہ صرف خط و کتابت کرنے کے اہل تھے بلکہ ایک دوسرے کی تصاویر دیکھ کر آپ براہ راست گفتگو بھی کر سکتے تھے۔

لیکن اب اسی انٹرنیٹ کی مدد سے آپ چاند پر جانے والے خلائی مشن سے براہ راست بات کر سکیں گے۔

اس سال کے اواخر میں ٹریل بلیزر نامی امریکی خلائی مشن چاند کا سفر کرے گا۔ چاند پر جانے والا یہ پہلا خلائی مشن ہوگا جس کی مالی اعانت سرکار کی بجائے تجارتی اداروں نے فراہم کی ہے۔

اس خلائی مشن کو چاند کے سفر پر بھیجنے والی کیلیفورنیا کی کمپنی ٹرانس آربیٹل نے کمپیوٹر بنانے والی امریکی کمپنی ہیولٹ پیکارڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

ٹریل بلیزر نامی اس خلائی گاڑی پر ہیولٹ پیکارڈ کا بنایا ہؤا کمپیوٹر نصب ہوگا۔ یہ کمپیوٹر انٹرنیٹ کے ذریعے بھیجے گئے کسی بھی ای میل کو نہ صرف موصول کرے گا بلکہ یہ ای میل بھیجنے والے کو فوراً جواب بھی بھیجے گا۔

اس مشن پر کل دو کروڑ امریکی ڈالر خرچ ہوں گے اور کمپنی کے مطابق وہ چاند کی نئی تصاویر فروخت کر کے اپنے اخراجات پورے کرے گی۔

توقع ہے کہ ایک سو دس کلو گرام وزن کی یہ خلائی گاڑی آئندہ اکتوبر یا نومبر میں قزاخستان کے بیکونور علاقے سے بھیجی جائے گی۔

تاہم بعض ماہرین کے مطابق موجودہ حالات میں خلائی گاڑی کا چاند پر اترنا انتہائی مشکل ہے لہذا بقول ان کے ٹریل بلیزر کی خلا میں پرواز شاید ہی ممکن ہو۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد