| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مریخ کی سطع کی رنگین تصاویر
مریخ پر بھیجے گئے امریکی تحقیقاتی مشن سپرٹ نے پہلی مرتبہ رنگین تصاویر زمین پر بھیجی ہیں۔ کسی بھی تحقیقاتی مشن کی طرف سے مریخ کی آلودہ اور پتھریلی سطع کی یہ سب سے تفصیلی تصاویر ہیں۔ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی مشن ٹھیک ٹھاک ہے اور وہ اسے مزید تحقیقات کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ یورپی خلائی ادارے کے سائنسدان بدھ کے روز برطانیہ میں تیار کردہ تحقیقاتی مشن بیگل دوئم سے رابطہ بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ امریکی تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن اور کورنل یونیورسٹی کے سائنسدان جم بیل نے کہا ہے کہ وہ رنگین تصاویر کے معیار سے بہت ہی متاثر ہوئے ہیں۔ ناسا نے مریخ کی سطع کی ایک تصویر کو جاری کر دیا ہے جس میں چھوٹے چھوٹے کنکروں سے مزین ایک ہموار سطع دکھائی دے رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||