BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 December, 2003, 01:19 GMT 06:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اوٹزی‘ کی دریافت پر انعام کا مطالبہ
برفانی عہد کا انسان
’اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک انسان ہے جو انسانوں ہی کی طرح کے سلوک کا مستحق ہے‘

جرمنی سے تعلق رکھنے والا وہ شخص جس نے سن انیس سو اکیانوے میں پانچ ہزار تین سو سال پرانے برفانی عہد کے انسان ’اوٹزی‘ کو دریافت کیا تھا، اب یہ مطالبہ کررہا ہے کہ اسے اس دریافت کے صلے میں دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر انعام دیا جائئے۔

شمالی اٹلی کی مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس مطالبے کے جواب پر غور کررہی ہے۔ شمالی اٹلی میں سیاحوں کی بڑی تعداد اوٹزی کو دیکھنے آتی ہے۔

برفانی عہد کے اس انسان کو جرمنی سے تعلق رکھنے والے ہیلمٹ سائمن اور ان ی اہلیہ نے اٹلی اور آسٹریا کی سرحد پر واقع اوٹزل وادی سے دریافت کیا تھا۔ یہ دونوں وادی کی برفیلے پہاڑوں پر کوہ پیمائی کے لئے آئے تھے۔

پہلے ان کا خیال تھا کہ یہ کسی کوہ پیما کی لاش ہے جو کسی حادثے کا شکار ہوا تاہم بعد میں یہ راز کھلا یہ یہ تو برفانی عہد سے تعلق رکھنے والا قدیم انسان تھا۔

اوٹزی کی دریافت کے بعد شمالی اٹلی کی صوبائی حکومت نے ایک خصوصی عجائب گھر تعمیر کروایا تاہم سائمن کو ان کی اس دریافت پر کوئی خاص اہمیت نہ مل سکی جس سے انہیں محسوس ہوا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

تاہم اب کئی سالہ طویل عدالتی کارروائیوں کے بعد سائمن کو اوٹزی کا سرکاری دریافت کار تسلیم کرلیا گیا ہے جس سے اس امکان کو تقویت ملتی ہے کہ سائمن دریافت کار کو دی جانے والی فیس کے حقدار ہو سکتے ہیں۔

سائمن کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ انعام ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر سے دو لاکھ پچاس ہزار تک ہوسکتا ہے۔

چند سال قبل اٹلی کی صوبائی حکومت نے انہیں پانچ ہزار ڈالر فیس کی پیشکش کی تھی تاہم سائمن کے اس نئے مطالبے پر ابھی حکومت نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

حکومت کے قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ہمیشہ ہی سائمن کو انعام دینے کے لئے تیار رہی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کے مطالبات کی رقم اتنی زیادہ ہے کہ وہ اس معاملے کو ناممکن بنا دیتی ہے۔

اٹلی کے عجائب گھر میں اوٹزی لوگوں کے سامنے نمائش کے لئے ایک خصوصی برفانی سیل میں لیٹا ہے، اس بات سے باخبر کہ اس کا وجود کتنے قانونی تنازعات کا باعث ہے۔

عجائب گھر کے نگران کا کہنا ہے ’یہ ایک انسان کی لاش ہے اور میرے خیال میں یہ اہم نہیں ہے کہ وہ کل مرا یا پانچ ہزار سال پہلے، اہم بات یہ ہے کہ وہ ایک انسان ہے جو انسانوں ہی کی طرح کے سلوک کا مستحق ہے ناکہ اسے ایک چیز سمجھا جائے‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد