BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 December, 2003, 02:40 GMT 07:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر پر تنازعہ
نیوکلئیر فیوژن
نیوکلئیر فیوژن کا عمل

نیوکلئیر فیوژن کے تحت چلنے والے دنیا کے سب سے پہلے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کی جگہ کے انتخاب کا فیصلہ ایک سال کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

تھرمو نیوکلئیر ایکسپیریمنٹل پروجیکٹ یا آئی ٹی ای آر نے واشنگٹن میں یہ فیصلہ کرنا تھا کہ آیا یہ پلانٹ فرانس میں تعمیر کیا جائے یا جاپان میں۔

واشنگٹن میں مذاکرات میں شامل ہونے والے مختلف ممالک کے رہنماؤں کی آراء میں شدید اختلاف پایا جاتا تھا جس کے باعث بجلی گھر کی تعمیر کے مقام کے انتخاب کا فیصلہ موخر کرنا پڑا۔

امریکہ فرانس میں بجلی گھر کی تعمیر کے خلاف تھا کیونکہ فرانس نے عراق کے خلاف جنگ میں امریکہ کی حمایت نہیں کی تھی۔

جاپان میں بجلی گھر کی تعمیر کے تین فائدے شمار کئے گئے۔ ایک تو یہ مقام ایک بندرگاہ کے قریب ہے، زمین سخت چٹان پر مشتمل ہے جو کہ بجلی گھر کی ضرورت ہے اور تیسری یہ کہ یہ امریکی فوجی اڈے کے نزدیک ہے۔

یورپی یونین، روس اور چین فرانس کے حق میں تھے جبکہ امریکہ اور جنوبی کوریا جاپان کے حق میں۔

اس بجلی گھر کی تعمیر کے لئے کھربوں ڈالر درکار ہوں گے اور اس کی تعمیر کم از کم دس سال میں مکمل ہوسکے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس ملک میں اسے تعیر کیا جائے گا وہ اس بجلی گھر سے بہت فائدہ اٹھاسکے گا۔

نیوکلئیر فیوژن کے اصول کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے ذریعے ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر لا محدود توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

آئی ٹی ای آر کے ایک اعلٰی اہلکار یاسو اوشی مو مورا کہتے ہیں کہ اس کے ذریعے پائیدار انداز میں توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اب تک دوسرے ری ایکٹرز کے ذریعے کئے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ نیوکلئیر فیوژن ری ایکشن صرف چند سیکنڈز کے لئے جاری رکھا جا سکتا ہے مگر اب یہ سائنسدانوں کے لئے ایک بہت بڑی پیش رفت ہے کہ وہ پائیدار انداز میں فیوژن کے اصول کے تحت لا محدود بجلی پیدا کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد