| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش گوگل بمباری کی زد میں
امریکی صدر بش ان دنوں ’گوگل‘ بمباری کی زد میں ہیں۔ اگر آپ گوگل کے تلاش کے خالی خانے میں لفظ ’ہولناک ناکامی‘ داخل کریں تو یہ سرچ انجن آپ کو وائٹ ہاؤس کی ویب سائیٹ پر موجود صدر بش کی سوانح پر لے جائے گا۔ ہیکرز کے لئے ایسا کرنا ممکن ہے۔ وہ کسی خاص لفظ کو کسی ایک ویب سائیٹ سے منسوب کرسکتے ہیں۔ اس ترکیب کو ’گوگل بمباری‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ترکیب سن دو ہزار ایک میں داڈم میتھس نے ایجاد کی تھی۔ انہوں نے تفریحاً اپنے ایک دوست کی ویب سائیٹ کو الفاظ ’بے وقوف شخص‘ سے منسوب کردیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق چند افراد کا ایک گروہ گوگل کی ’تلاش‘ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق ہیکرز نے بتیس ویب سائیٹس پر بش کی سوانح کو ’ہولناک ناکامی‘ کے الفاظ سے منسوب کیا ہے۔ بش انتظامیہ پہلے بھی ایسے حملوں کت زد میں رہی ہے۔ عراق جنگ کے تناظر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے الفاظ ’وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار‘ کو ایک مزاحیہ ویب صفحے سے منسوب کردیا تھا جس پر درج تھا ’وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار دکھائے نہیں جاسکتے‘۔ اس مزاحیہ صفحے پر ایک علامت کے ساتھ لکھا تھا کہ تبدیلیء حکومت کا بٹن دبائیے۔ ویب سائیٹ پر اسی طرح کے دیگر مزاحیہ فقرے درج تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||