BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 September, 2003, 14:29 GMT 18:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہابیوں کی بارش
اڑیسہ میں شہابیوں کی بارش
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آسمان رات کو اس قدر روشن ہوگیا تھا جیسے کے دن کا وقت ہو۔

مشرقی بھارت میں شہابیے (تاروں کے ٹکڑے) گرنے کے واقعے کی تحقیقیات کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملک کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ قابل دید واقعہ تھا جو واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

سنیچر کی شب مشرقی ریاست اڑیسہ میں خلاء سے برسنے والے اس جلتے ہوئے ملبے نے نہ صرف آسمان کو روشن کردیا بلکہ دیہاتیوں کو بھی اس وقت اٹھ اٹھ کر بھاگنے پر مجبور کردیا جب ان شہاب پاروں نے ان کے گھروں میں آگ لگا دی۔

ارضی تحقیقاتی ادارے (جیالوجیکل سروے آف انڈیا) کے سینیئر ڈائریکٹر بسنت کمار کا کہنا ہے ’میں نے کبھی ایسے شہابیے نہیں دیکھے جو اتنے بڑے علاقے میں آگ کے گولوں کی طرح برس رہے ہوں اور وہ بھی اس انتہائی چنگھاڑتی آواز میں۔۔۔‘

ریاستی حکام کے مطابق دو بڑے شہابیے، جن کا وزن تقریباً پانچ پانچ کلو گرام ہوگا، مل بھی گئے ہیں۔

تاہم اڑیسہ کے مقامی لوگوں کے تاثرات بالکل مختلف ہیں۔ ایک خاتون خانہ بندتا داس کا کہنا ہے ’جب میں نے اس بڑے سے آگ کے گولے کو دیکھا تو پہلے تو میں نے سمجھنے میں غلطی کی۔۔۔ شاید کوئی ہوائی جہاز یا کوئی اور چیز ہے۔۔۔بہت ہی چمکدار۔۔۔ دس سیکنڈ کے لئے تو ہر چیز چمک اٹھی۔ میں گھبرا گئی اور جلدی جلدی اپنے بچوں کو ڈھونڈ ڈھانڈھ کر گھر میں لے گئی۔‘

ریاستی حکومت کے ایک وزیر بشوا بھوشن ہری چندن نے بی بی سی کو بتایا ’آگ کے یہ گولے سات سے آٹھ اضلاع میں دیکھے گئے جن کا رقبہ چودہ سے پندرہ ہزار کلو میٹر کے قریب ہے۔‘

ان کا کہنا ہے محض تین افراد آسمان سے برستے ان شہابیوں کی بارش میں زخمی ہوئے۔ تاہم اس قبل ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ تقریباً بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ایک ہسپتال میں زیرعلاج ایک ضعیف العمر شخص ان شہابیوں کو دیکھ کر دہشت سے چل بسا۔

اڑیسہ کے لوگ طوفان اور سیلاب کے تو عادی ہیں مگر مبصرین کا کہنا ہے کہ سنیچر کی شب جو کچھ ہوا وہ ان کے لئے زندگی کو لاحق ہوجانے والا ایک اور خطرہ ہے۔

تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہابیوں کی بارش سے ہلاکت کا امکان کوئی پریشان کن امر نہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد