| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
نگران مصنوعی سیارے روانہ
تین سستے نگران سیاروں کو ہفتہ کے روز شمالی روس کے ایک خلائی مرکز سے فضا میں روانہ کیا گیا۔ ترکی، نائیجیریا اور برطانیہ کے خلائی اداروں کے ملکیتی ان مصنوعی سیاروں کو ایک کوسموس راکٹ کے ذریعے گرینیج کے معیاری وقت کے مطابق چھ بجکر بارہ منٹ پر فضا میں بھیجا گیا۔ نائیجیریا کا مصنوعی سیارہ نائیجیریا سیٹ ون ملک کی خلائی تحقیق کا پہلا ثمر ہے۔ ڈی ایم سی سلسلے کے یہ مواصلاتی سیارے قدرتی آفات کے موقع پر نگرانی اور امدادی اداروں کو تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہے۔ یہ مصنوعی سیارے فضا میں پہلے سے موجود الجیریا کے مصنوعی سیارے کے جا ملیں گے۔ ڈی ایم سی پروگرام میں الجیریا، چین، نائیجیریا، تھائی لینڈ، ترکی، ویت نام اور برطانیہ کی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہفتہ کے روز فضا میں بھیجے جانے والے تمام سیارے برطانیہ کی سرے یونیورسٹی سے منسلک سرے سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی میں تیار کئے گئے ہیں۔ یہ مصنوعی سیارے خشک سالی، زلزلے، آگ اور دیگر آفات کی صورت میں فوری امداد حاصل کرنے کا ذریعہ بنیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||