| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
موبائیل فون: تیز رفتار تحریری پیغام
مائیکرو چِپ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی انٹیل نے موبائیل فون کے ذریعے تحریری پیغام رسانی کا ایک سہل اور تیز رفتار طریقہ ایجاد کیا ہے۔ موبائل فون کے کی۔بورڈ پر موجود دس ہندسوں کے دائیں بائیں، آگے پیچھے اور درمیان میں بچنے والی جگہ کو انتہائی چابک دستی سے استعمال کرتے ہوئے انہیں حروف کی نمائندگی کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ڈیزائن بنیادی طور پر ایپل کمپیوٹر کے سابق ڈیزائنر ڈیوڈ لیوی نے تیار کیا تھا۔ اس میں ہندسے گہری جگہ پر ہوتے ہیں جبکہ حروف ابھری ہوئی سطح پر ہوتے ہیں۔ اس نئے ڈیزائن کا لائسنس ’ڈیجٹ وائرلیس‘ نامی کمپنی کے پاس ہے جو کہ اسے دنیا بھر کی فون کمپنیوں کو فروخت کر رہی ہے۔
اس کی مقبولیت کا بنیادی سبب یہ ہے کہ کم سے کم جگہ پر زیادہ سے زیادہ تکنیکی اعمال کو یکجا کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ مستقبل میں اس فون کے نظام میں وائرلیس کی تکنیک، آڈیو ریکارڈنگ اور ویڈیو کمیرے کے فوائد بھی شامل ہو جائیں گے اور اس طرح چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے ہماری جیب میں ایک ایسا کارآمد آلا موجود ہو گا جو دنیا بھر سے کسی بھی لمحے ہمارا سمعی اور بصری رابطہ قائم کر سکے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |