BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 September, 2003, 17:16 GMT 21:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مردانگی کی دشمن مٹھاس
ملٹھی
لیکوریس یا ملٹھی کا استعمال کئی اشیاء میں کیا جاتا ہے۔

مٹھائی، چیونگم، ٹوتھ پیسٹ اور بعض دیسی ادویہ میں استعمال ہونے والی ایک خاص مٹھاس مردانہ کمزوری کا باعث ہو سکتی ہے۔

ایران میں طبی محققین نے لیکوریس یا ملٹھی کے پودے سے حاصل ہونے والی مٹھاس کے بارے میں دریافت کیا ہے کہ اس کے استعمال سے جسم میں مردانہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار متاثر ہو جاتی ہے۔

بدن میں ٹیسٹوسٹیرون کی کم مقدار کی وجہ سے قوت مردمی کم ہوجاتی ہے اور طبیعت پژمردہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جنسی تعلق میں مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔

اس بات کا انکشاف ایران میں شہید بہشتی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے محققین نے برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کی ایک کانفرنس میں کیا۔

ڈاکٹر محمود مصدق اور ان کے رفقاء نے بیس صحت مند افراد پر آزمائش کے بعد اس بات کا پتہ چلایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مردوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں۔

ازدواج
ٹیسٹوسٹیرون کی کمی ازدواجی تعلقات کی قینچی ہے

یہ عرق کئی دیسی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی قدرے کم مقدار کیک، بسکٹ، ٹوتھ پیسٹ، چیونگم اور جڑی بوٹی والی چائے میں بھی پائی جاتی ہے۔

سگریٹ اور ادویات تیار کرنے والے بعض ادارے بھی اپنی مصنوعات کا ذائقہ بہتر بنانے کے لئے لیکوریس یا ملٹھی کا استعمال کرتے ہیں۔

ایرانی محققین نے ان افراد کے خون کے نمونے حاصل کرنے کے بعد جب ان کا معائنہ کیا تو خون میں ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کی مقدار عام سطح سے کم پائی۔

تاہم دیگر تجربات میں ملٹھی کے استعمال اور ٹیسٹوسٹیرون کی مقدار میں کسی تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

ڈاکٹر مصدق کہتے ہیں کہ اگرچہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے اس کے باوجود احتیاط کا تقاضا ہے کہ مرد ایسی مصنوعات کا استعمال کم کریں جن میں لیکوریس یا ملٹھی کے اجزاء شامل ہوں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد