BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 September, 2003, 12:48 GMT 16:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بانجھ پن کا ناقص علاج
 بانجھ پن
بانجھ پن کے ٹیسٹ

ڈاکٹروں نے بانجھ پن کی تشخیص اور تدارک کے لیے ناقص ٹیسٹ اورعلاج کے بڑھتے ہوئے رحجان کے بارے میں شدید اضطراب کا اظہار کیا ہے۔

کچھ معالجوں کا خیال ہے کہ انسان کا مدافعاتی نظام میں پیدا ہونے والی پیچیدگیئوں کی وجہ سے تشخیص کے لیے اسکرینگ ٹیسٹ کروانا پڑتے ہیں۔

تاہم برطانیہ کے رائل کالج آف ابسٹرٹیشن اینڈ گائناکالوجسٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کو صرف مستند طریقے علاج پر انحصار کرنا چاہیے۔

اس رپورٹ میں انٹر نیٹ پر مہیا کی جانے والی معلومات اور طریقے علاج کے بارے میں دئے جانے والے مشوروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوسطً سات میں سے ایک جوڑے میں بانجھ پن یا استقات حمل کی وجہ موروثی بیماریاں، ہارمون سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں، خون کا شریانوں میں جمنا اور مختلف قسم کی جنسی بیماریوں ہوتی ہیں۔

ان وجوہات کے علاوہ بیشتر افراد میں بعض اوقات بانجھ پن کی بظاہر کوئی وجہ نہیں ہوتی۔

کچھ معالجون کا خیا ل ہے کہ انسانی کے مدافعاتی نظام میں گڑ بڑ کی وجہ سے بھی بانجھ پن پیدا ہو جاتا ہے۔

اس مفروضے کی بنیاد پر انہوں نے مختلف قسم کے اسکرینگ ٹیسٹ وضح کر لیے ہیں۔

ان میں سے بہت سے ٹیسٹوں کی تشہیر انٹر نیٹ کے ذریعے کی جارہی ہے اور بانجھ پن کا شکار خواتین کو یہ ٹیسٹ کروانے کے مشورے دئے جارہے ہیں۔

برطانیہ کی سوسائٹی برائے فرٹیلٹی کی پروفیسر علیسن مرڈوک نے اس رپورٹ کو سرہاتے ہوئے کہا کہ بہت سے بانجھ پن کا شکار جوڑے انتہائی مایوسی کاشکار ہوتے ہیں اور وہ ہر قسم کا علاج کروانے پر تیار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ان جڑوں کو صرف آزمودہ کار طریقے ہی تجویز کئے جانے چاہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد