سمارٹ فونز کے عادی افراد کے لیے فرشی ٹریفک سگنل

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک 15 سالہ لڑکی کی ہلاکت کے بعد یہ اقدامات کیے گئے ہیں
،تصویر کا کیپشنمقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک 15 سالہ لڑکی کی ہلاکت کے بعد یہ اقدامات کیے گئے ہیں

جرمنی کے ایک شہر میں حکام نے سمارٹ فونز کے صارفین کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے پیدل چلنے والے راستوں کے فرش پر ٹریفک سگنلز نصب کیے ہیں۔

جرمن شہر آوگسبرگ کے حکام پیدل چلنے والے افراد کے بارے میں فکرمند تھے کہ وہ سمارٹ فونز کے اتنے عادی ہو گئے ہیں کہ اطراف میں کیا ہو رہا ہے اس کی جانب توجہ نہیں دیتے۔

فرش پر لگائی لگائے سنگلز عام ٹریفک اشاروں کی طرح ہی ہیں اور اس طرح موبائل فون کے استعمال کے دوران نیچے دیکھنے والے افراد دیکھ سکیں کہ وہ سڑک عبور کرنے لیے محفوظ ہیں کہ نہیں۔

فون کے استعمال کے وقت اگر نیچے دھیان ہے تو ٹریفک سگنلز نظر آ سکیں گے
،تصویر کا کیپشنفون کے استعمال کے وقت اگر نیچے دھیان ہے تو ٹریفک سگنلز نظر آ سکیں گے

آوگسبرگ کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک 15 سالہ لڑکی کی ہلاکت کے بعد یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی توجہ اپنے سمارٹ فون پر تھا اور ٹرام لائن کو عبور کرتے ہوئے ٹرام سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئی۔

شہری حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے ان مقامات کو دیکھا جہاں سمارٹ فونز اکثریت سے استعمال کیے جاتے ہیں، جہاں لوگ خاص کر نوجوان زیادہ پیدل چلتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان مقامات کی نشاندہی کے بعد وہاں ٹریفک سگنلز نصف کر دیے گئے۔