’اسرائیل کے لیے عالمی جرائم کی عدالت‘

،تصویر کا ذریعہTwitter
اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے غزہ پر کارروائی اور اس دوران سویلین ہلاکتوں کی تحقیقات کو عالمی جرائم کی عدالت میں لیجانے کے حق میں ایک ٹوئٹر ٹرینڈ اس وقت عالمی ٹوئٹر پر سب سے زیادہ موضوعِ بحث ہے۔
ہیش ٹیگ ICC4Israel کا استعمال کر کے ٹویٹ کرنے والوں کی اکثریت اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی تباہی کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔
اس ہیش ٹیگ کا استعمال کر کے اب تک 286,187 ٹویٹس کی جا چکی ہیں جن کی اکثیرت گذشتہ کچھ گھنٹوں میں کی گئیں۔
مصطفیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ایسی دنیا جہاں آپ کو یہ ثابت کرنا پڑے کہ اسرائیلی جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے رہنے کے قابل نہیں ہے۔‘
ایک اور ٹوئٹر صارف Yeahitis نے لکھا کہ ’اس ٹرینڈ کے نتیجے میں تشدد ختم نہیں ہو جائے گا اور جادوئی طور پر اسرائیل غائب ہو جائے گا۔ دونوں جانب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور انتقام سے پرہیز کرنا ہو گا۔‘
ایک سابق امریکی فوجی نوجوان <link type="page"><caption> Charles Clymer</caption><url href="https://twitter.com/cmclymer/status/493126640793563137" platform="highweb"/></link> نے ٹویٹ کی کہ ’ہر امریکی کو غزہ میں قتلِ عام کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ حلیف ہونا ان جرائم کی توجیع نہیں ہونی چاہیے۔‘
ایک ٹوئٹر صارف <link type="page"><caption> Carol Anne Grayson</caption><url href="https://twitter.com/Quickieleaks/status/493084061402157056" platform="highweb"/></link> نے اپنی ٹویٹ میں غزہ کے ساحل پر فٹبال کھیلتے ہوئے بچوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ’ان بچوں کی خاطر جنہوں نے اپنا آخری فٹبال کا کھیل غزہ کے ساحل پر کھیلا اسرائیل کو جرائم کی عالمی عدالت میں لیجایا جانا چاہیے۔‘

،تصویر کا ذریعہTwitter
جہاں یہ ہیش ٹیگ عالمی سطح پر ٹرینڈ کر رہا ہے وہیں پاکستان جہاں غزہ پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گذشتہ کئی دنوں سے شور شرابا رہا اسی عرصے میں TightBudgetMovies کا عنوان ٹرینڈ کر رہا ہے جس کے بعد عید کے حوالے سے ہیش ٹیگ دوسرے نمبر پر ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاہم SupportGaza کا ہیش ٹیک پہلے دس ٹرینڈی عنوانات میں سے ایک ہے مگر اس پر ٹویٹس کی تعداد باقی عنوانات کی نسبت بہت کم ہے۔
واضع رہے کہ غزہ میں کاروائیوں میں مصروف اسرائیلی افواج کی حمایت کے لیے <link type="page"><caption> فیس بک پر’سٹینڈنگ ود آئی ڈی ایف‘</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/07/140726_idf_war_porn_qs.shtml" platform="highweb"/></link> پیج بنایاگیا ہے جسے اب تک 12 ہزار سے زیادہ ’لائکس‘ مل چکے ہیں۔
اس پیج کے بنانے والے نے اسرائیلی فوجیوں کے حمایت کے عورتوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی تصاویر بھیجیں۔ اسرائیلی فوج کی حامی عورتوں کی ایک بڑی تعداد نے کم کپڑوں میں تصاویر بھیجی ہوئی ہیں جن میں انھوں نے ’آئی لو آئی ڈی ایف‘ اپنے جسم پر لکھا ہوا ہے۔







