گوگل کی نئی ’تھری ڈی ڈیوائس‘

،تصویر کا ذریعہGoogle
اطلاعات کے مطابق گوگل کمپنی ایک ٹیبلٹ کمپیوٹر پر کام کر رہی ہے جو ’تھری ڈی‘ یا سہ رخی تصاویر بنانے کے قابل ہوگا۔
وال سٹریٹ جنرل نے کمپنی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آئندہ ماہ چار ہزار ایسے کمپیوٹر بنائے جائیں گے۔
اس ٹیبلٹ کمپیوٹر کے پچھلے حصہ میں دو کیمرے لگائے جائیں گے اور اس میں عکس بندی کے جدید سافٹ ویئر ہوں گے۔ اس ٹیبلٹ کمپیوٹر کو آئندہ آنے والی ڈیویلپر کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ وہ افواہوں اور پیش گوئیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔
اس سال مارچ میں گوگل نے اپنے ٹینگو منصوبے میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کو دستی ڈیواسز میں لگانے کی جھلک دکھائی تھی۔
اس ٹیکنالوجی میں انفراریڈ سینسر کے استعمال سےگردونواح کی لمبائی چوڑائی کی پیمائش کرنے کی صلاحیت ہو گی۔
سہ رخی یا تھری ڈی تصاویر ایک چھوٹے سے آلے کی مدد سے بنا لیا جانا ٹیکنالوجی کا یقیناً ایک بڑا کمال ہو گا۔
وال سٹریٹ جنرل کے مطابق تھری ڈی ٹیبلٹ کو جون کے آخر میں ہونے والی گوگل کی سالانہ ڈویپلر کانفرنس میں دکھایا جائے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
قبل اس کے اس نئے آلے کو صارفین کے لیے پیش کیا جائے جس طرح گوگل نے گوگل گلاس یا عینک بنانے کے بعد کیا تھا اسی طرح کمپنی چند ماہرین اور انجینئروں کو پہلے یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کو دیں گے۔







