نیویارک پولیس کی ٹوئٹر مہم الٹی پڑ گئی

،تصویر کا ذریعہNYPD
امریکہ کی نیویارک پولیس کی جانب سے اپنا تاثر بہتر کرنے کے لیے ٹویٹر کے استعمال کا منصوبہ اس وقت ناکام ہو گیا جب لوگوں نے پولیس کی جانب سے مبینہ زیادتیوں کی تصاویر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیں۔
نیویارک پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام سے پولیس افسران کے ہمراہ ان کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا کہا تھا۔
پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ہیش ٹیگ ’مائی این وائی پی ڈی‘ (myNYPD#) کو ٹیگ کریں۔
لیکن پولیس کے حق میں تصاویر آنے کی بجائے لوگوں نے وہ تصاویر اپ لوڈ کرنا شروع کردیں جن میں مبینہ پولیس تشدد دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہgetty
پولیس نے اس اکاؤنٹ کا آغاز منگل کو اس تصویر سے کیا جس میں ایک شخص دو مسکراتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ کھڑا ہے۔
کئی افراد نے اس ہیش ٹیگ پر پولیس دوست تصاویر بھی بھیجی ہیں لیکن زیادہ تر پولیس مخالف تصاویر ہی آئی ہیں۔
بدھ کو یہ ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگ گیا تھا۔
ایک تصویر مارچ 2013 کی ہے جس میں پولیس نے ایک شخص کا سر گاڑی پر دبایا ہوا ہے۔ یہ تصویر ان مظاہروں کی ہے جو بروکلن کے علاقے میں 16 سالہ لڑکے کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جو تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں ان میں سے زیادہ تر پیشہ ورانہ فوٹوگرافروں کی لی ہوئی تصاویر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP







