اڈوبی کے صارفین کا مقبول ترین پاس ورڈ 123456

اڈوبی کے ایک تجزیے کے مطابق اس کے لاکھوں صارفین کا مقبول ترین پاس ورڈ 123456 ہے۔
آڈوبی کے مطابق کمپنی کے نیٹ ورک پر ہیکرز کے حملے میں چوری ہونے والی معلومات کا جائزہ لینے سے صارفین کے پاس ورڈ کے انتخاب کی عادات کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آسان پاس ورڈ کے انتخاب کی وجہ سے صارفین ہیکروں کے لیے آسانی پیدا کرتے ہیں۔
گذشتہ ماہ چار اکتوبر کو اڈوبی نے تصدیق کی تھی کہ ہیکروں نےاس کے سسٹم پر حملہ کر کے لاکھوں آن لائن صارفین کی معلومات چوری کر لی ہیں۔
ابتدائی ملومات کے مطابق 29 لاکھ صارفین کی معلومات چرائی گئی جبکہ 30 اکتوبر کو کمپنی کے بیان کے مطابق تین کروڑ 80 لاکھ صارفین اس سائبر حملے میں متاثر ہوئے ہیں۔
مجموعی طور پر 15 کروڑ اکاؤنٹس متاثر ہوئے لیکن ان میں سے زیادہ تر استعمال میں نہیں تھے۔
اڈوبی کے مطابق 19 لاکھ صارفین کا پاس ورڈ ’123456‘ تھا جب دوسرے نمبر پر’123456789‘ تھا۔
اس کے علاوہ دیگر مقبول پاس ورڈز میں ’adobe 123 ‘اس کے علاوہ ’qwetry‘ اور ’password‘ تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سکیورٹی کے محقق جریمی گوسنے کے مطابق’ اس تجزیے کے نتائج کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ابھی تک کسی نے ان معلومات تک رسائی حاصل نہیں کی جو اڈوبی ڈیٹا یا مواد کو اینکرپٹ (بلامجاز دسترس سے بچاؤ کا خفیہ طریقہ) کرنے میں استعمال کرتا ہے۔‘







