کیوروسٹی کاگہرائی سے تجزیے کے لیے پڑاؤ

مریخ کے لیے ناسا کی جانب سے بھیجی گئی خلائی گاڑی کیوروسٹی کو دو ماہ چلنے کے بعد ایک پہاڑی کا زیادہ گہرائی سے تجزیہ کرنے کے لیے چند دنوں کے لیے روک دیا گیا ہے۔
خلائی گاڑی کیورسٹی مریخ کے پہاڑوں پر تحقیق کرے گی۔
کیورسٹی یہ تحقیق اپنے ریموٹ سینسک آلات کی مدد سے سرانجام دے گی اور اس کے لیے اسے کھدائی کی ضرورت نہیں ہو گی۔
<link type="page"><caption> مریخ پر مبہم ارضیاتی پرتوں کی نشاندہی</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2012/08/120828_curosity_mars_find_zs.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> مریخ پر کیوروسٹی کا آزمائشی سفر مکمل</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2012/08/120823_curiosity_mars_rovers_ka.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> مریخ پر کیوروسٹی کے آلے کو نقصان</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2012/08/120822_curiosity_damage_rh.shtml" platform="highweb"/></link>
خیال رہے کہ مریخ کی لال سرزمین پر ناسا کی یہ گاڑی گزشتہ برس اگست میں اتری تھی اور ایک ریتیلے ڈھیر سے ہو کر گذری تھی جسے اس مشن پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے ’راک نیسٹ‘ یعنی چٹانوں کے گھونسلے سے تعبیر کیا تھا۔
اس سفر کے دوران کیوروسٹی کو ماؤنٹ شارپ پہاڑی کی نوک پر پانچ مختلف جگہوں پر روکنے کا منصوبہ ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس منصوبے کے سائنس دان پروفیسر گروٹزنگر نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ کونگلومیرریٹ نامی پہاڑی پر اپنی حالیہ پوزیشن کے دوران کیوروسٹی چند دن رکے گی۔
کیورسٹی کے پہلے پڑاؤ سے محققین کو چھوٹے چھوٹے کنکروں سے بنی کونگلومیرریٹ نامی پہاڑی سے متعلق مزید تحقیق کا موقع ملے گا۔

اس سے پہلے کیورسٹی نے کونگلومیرریٹ نامی پہاڑی کی تصاویر لی تھیں تاہم اس بار اس کے پڑاؤ کا مقصد اور زیادہ معلومات حاصل کرنا ہے۔
پروفیسر گروٹزنگر نے کہا ’اس مشن کے شروع میں ہم نے کبھی کونگلومیرریٹ کا تجزیہ نہیں کیا تھا تاہم اگر آپ اس کی تازہ ترین تصاویر دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ آخر کار ہمیں اس کے تجزیے کا ایک موقع مل رہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کیورسٹی کو کونگلومیرریٹ پر روکنے کی بہت کوشش کی اور آخر کار ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے جو بہت حوصلہ افزا بات ہے۔
خیال رہے کہ کیوروسٹی کو گذشتہ برس چھ اگست کو مریخ پر اتارا گیا تھا۔
اس گاڑی کو یہ جاننے کے لیے مریخ پر بھیجا گیا ہے کہ آیا جس جگہ یہ اتری ہے اس کے آس پاس ماضی میں خوردبینی حیات موجود رہی ہے یا نہیں۔
کیوروسٹی مریخ کی سطح پر اب تک 2.9 کلو میٹر کا سفر طے کر چکی ہے۔
ناسا کی خلائی گاڑی کیوروسٹی ماؤنٹ شارپ پہاڑی کی تہہ کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انجنیرز کیوروسٹی کے مریخ کی سطح پر اب تک کے سفر کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔
خلائی گاڑی میں نصب کیے جانے والے نئے سافٹ ویئر کے باعث کیوروسٹی کو سفر کے دوران لی جانے والی تصاویر سے آنے والے راستے کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔







