ٹوئٹر کے غیر مہذب رویہ کے خلاف قوانین

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے قوانین کی تجدید کی ہے تاکہ یہ واضع ہو کہ بے ہودہ اور غیر مہذبانہ رویہ ٹوئٹر پر برداشت نہیں کیا جائے گا
،تصویر کا کیپشنٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے قوانین کی تجدید کی ہے تاکہ یہ واضع ہو کہ بے ہودہ اور غیر مہذبانہ رویہ ٹوئٹر پر برداشت نہیں کیا جائے گا

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے نئے قوانین جاری کیے ہیں جس کا مقصد غیر مہذب اور توہین آمیز رویے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے قوانین کی تجدید کی ہے تاکہ یہ واضع ہو کہ بے ہودہ اور غیر مہذبانہ رویہ ٹوئٹر پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ٹوئٹر نے اس طرح کی شکایات سے نمٹنے کے لیے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے تاکہ وہ اس طرح کی شکایات پر کارروائی کر سکیں۔

اس اقدام کی وجہ برطانوی پولیس کی جانب سے آٹھ افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہے جن کے خلاف شکایات تھیں کہ انہوں نے ٹوئٹر پر دھمکی آمیز رویہ اختیار کر رکھا ہے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ان کا انٹرنیٹ پر جرائم کے خلاف کارروائی کرنے والا شعبہ لندن سے باہر سے کی جانے والی ان شکایات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

تین خواتین صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ٹوئٹر پر بم حملوں کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ برطانوی دارلعوام کی ایک خاتون ممبر اور ایک مہم پر کام کرنے والی خاتون کو ریپ کی دھمکیاں دی گئیں۔

ڈیل ہاروی جو ٹوئٹر کے اعتماد اور تحفظ سے متعلق معاملات دیکھتی ہیں نے ٹوئٹر بلاگ پر ان اقدامات کا اعلان کیا
،تصویر کا کیپشنڈیل ہاروی جو ٹوئٹر کے اعتماد اور تحفظ سے متعلق معاملات دیکھتی ہیں نے ٹوئٹر بلاگ پر ان اقدامات کا اعلان کیا

ان انکشافات نے انٹرنیٹ پر ایک شدید رد عمل کا آغاز کیا اور ٹوئٹر پر ایک پٹیشن جاری ہوئی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ ’غیر مہذبانہ رویے کی شکایت کا ایک بٹن لگایا جائے‘۔ اس پٹیشن پر ایک لاکھ بیس ہزار افراد نے دستخط کیے۔

ٹوئٹر کے سینئر ڈائریکٹر ڈیل ہاروی اور برطانیہ کہ جنرل مینیجر ٹونی وانگ نے ٹوئٹر کے بلاگ پر شائع کی گئی ایک تحریر میں لکھا کہ کمپنی نے صارفین کی جانب سے رد عمل کے بعد اپنے قوانین کی تجدید کی ہے۔

ڈیل ہاروی جو ٹوئٹر کے اعتماد اور تحفظ سے متعلق معاملات دیکھتی ہیں اور ٹونی وینگ نے لکھا کہ ’بات جہاں ختم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ لوگوں کو ٹوئٹر پر حفاظت کا احساس ہونا چاہیے۔‘

کمپنی نے غیر مہذبانہ رویے اور سپیم کے خلاف اپنی ہدایات کو واضع کیا ہے اور صارفین سے کہا ہے کہ ’وہ غیر مہذبانہ رویے یا ہراس کے معاملات میں بالکل نہ الجھیں۔‘

اگلے مہینے سے ٹویٹ کے اندر ایک ’غیر مہذبانہ رویے کے خلاف شکایت‘ کا بٹن جو اب چند موبائلز پر دستیاب ہے اسے اب ٹوئٹر کی ویب سائٹ اور ایپلیکیشنز پر جاری کیا جائے گا۔

ٹوئٹر جلد ہی رپورٹ ٹویٹ کا ایک بٹن انٹرنیٹ اور موبائل ایپس پر جاری کرے گا
،تصویر کا کیپشنٹوئٹر جلد ہی رپورٹ ٹویٹ کا ایک بٹن انٹرنیٹ اور موبائل ایپس پر جاری کرے گا

ہاروی اور وینگ نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ٹوئٹر پر اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ٹوئٹر کے قوانین ایسے لوگ جو سمجھتے ہیں کہ ایسا رویہ قابل برداشت ہو گا یا کبھی برداشت کیا جائے گا ایک واضع پیغام دیں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اضافی اہلکاروں کو ٹوئٹر پر اس نوعیت کی شکایات پر کارروائی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

ہاروی اور وینگ نے مزید کہا کہ ’ہم یہاں موجود ہیں اور ہم آپ کی آواز سن رہے ہیں۔‘

ٹوئٹر کیا ہے اور اس سے متعلقہ اصطلاحات کا مطلب کیا ہے اس کے بارے میں <link type="page"><caption> یہاں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2012/11/121127_social_media_for_dummies_tim.shtml" platform="highweb"/></link> پڑھیے۔