آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جنگل کا بادشاہ تصاویر کے مقابلے میں کامیاب
اس سال کے ’وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر` مقابلے میں مرد شیروں کے جوڑے کی تصویر جس کو ’بانڈ آف برادرز‘ کا نام دیا گیا ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
پیشہ ور فوٹوگرافر ڈیوڈ لائڈ نے یہ تصویر اتاری جس کا مقابلہ ابتدائی مرحلے میں 45 ہزار بھجوائی گئی تصاویر سے تھا۔ نیچرل ہسٹری میوزیم نے تمام تصاویر میں سے صرف 25 تصویروں کا انتخاب کیا اور عوام کو اس مختصر فہرست سے اپنی پسندیدہ تصویر انتخاب کرنے کا موقع فراہم کیا۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ لائڈ آج کل لندن میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے بےحد خوشی ہے کہ تصویر کو اتنی پذیرائی ملی کیوںکہ یہ تصویر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جذبات اور احساسات صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ جانور بھی ان کا اظہار کر سکتے ہیں‘۔
ان کے مطابق ’میرے خیال میں یہ ایک ایسی چیز ہے جس کی آگاہی ہونا بہت ضروری ہے تمام جانوروں کی خاطر۔‘
یہ تصویر نمائش کے لیے نیچرل ہسٹری میوزیم میں دیگر تصاویر کے ساتھ آویزاں ہے جن کو بےحد پذیرائی ملی۔ ان میں سے چار تصاویر نیچے دیکھی جاسکتی ہیں۔
میتھیو ماران کی تصویر میں لومڑی کو لندن میں وال چاکنگ پر مبنی لومڑی کی ایک تصویر کی جانب جاتے دیکھا جا رہا ہے