آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سکرول فری ستمبر: اپنے فون کا پیچھا چھوڑیں اور زندگی جییں!
کیا آپ ایک مہینے تک اپنے فون کے بغیر گزارا کر سکتے ہیں؟ سوشل میڈیا کے عادی افراد کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ ایک پورے مہینے تک فون کے بغیر زندگی گزاریں اور اپنی زندگی پر دوبارہ سے اختیار حاصل کریں۔ برطانیہ کی صحت کے بارے میں رائل سوسائٹی نے لوگوں کو چیلنج کیا ہے کہ ’سکرول فری ستمبر‘ منائیں۔ لیکن کیا ایسا کرنا آسان ہے؟ دیکھیے کہ لوگ کن مقاصد کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔