اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ
اسرائیل کی وزراتِ دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بیت ہینن کے شمالی قصبے پر کیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کی فوجی ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے کسی خاص ہدف کے بارے میں بتانے سے گریز کیا۔



