نئے چینی سال کے آغاز پر جشن

دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے چین کے نئے قمری سال شروع ہونے پر جشن منایا ہے۔

نئے سال کے آغاز کے موقعے پر چین کے دارالحکومت بیجینگ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔ نئے قمری سال کو بندر کا سال قرار دیا گیا ہے، جو چین کی فلکیات کے بارہ جانوروں میں سے ایک علامت ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

نئے سال کے جشن کے موقعے پر تقریبات منائی گئیں، کسی نے روزہ رکھا، تو کوئی عبادت گاہ گیا اور کئی افراد نے نئے سال کا آغاز اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مل کر گزارہ۔

نئے سال کی آمد کی خوشی میں جنوبی کوریا میں شاندار آتش بازی ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہReuters

ہانگ کانگ میں یہ افراد نئے سال کا آغاز پر عبادت کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

سنگاپور میں عبادت گزر ہاتھ میں آگر بتی سلگائے عبادت میں مصروف ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

میانمر میں ایک شخص اژدھے کے روپ میں

،تصویر کا ذریعہGetty

گلاسکو میں چینی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بچے اپنے روایتی لباس میں ملبوس ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

نئے سال کی آمد پر مشرقی جاوا میں عبادت گزار پانی میں کھڑے ہو کر عبادت کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں نئے سال کے موقع آتش بازی کا مظاہرہ