بھارت میں بی ایس ایف کا طیارہ گر کر تباہ، دس ہلاک

 وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کو پرواز کے ساتھ ہی گر کر تباہ ہو گیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کو پرواز کے ساتھ ہی گر کر تباہ ہو گیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے قریب بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس طیارے میں بی ایس ایف کے تکنیکی اہلکار سوار تھے.

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے وزیر مملکت سول ایوی ایشن مہیش شرما کے حوالے سے کہا کہ رانچی کے لیے پرواز کرنے والے سپركنگ طیارے میں سوار تمام دس افراد مارے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے بی ایس ایف ذرائع کے حوالے سے کہا کہ باگڈولا گاؤں میں پیش آنے والے حادثے میں کسی بھی سوار کے بچنے کی امید بہت کم ہے۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کو پرواز کے ساتھ ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اے شرما نے کہا کہ جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی تھی جسے بجھا لیا گیا ہے۔

بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق طیارے میں بی ایس ایف کے تکنیکی اہلکار سوار تھے۔

بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق طیارے میں بی ایس ایف کے تکنیکی اہلکار سوار تھے

،تصویر کا ذریعہBSF

،تصویر کا کیپشنبی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق طیارے میں بی ایس ایف کے تکنیکی اہلکار سوار تھے

شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک تربیتی پرواز تھی۔

سورج نام کے ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے فضا سے گھومتے ہوئے نیچے آیا اور ایک دیوار سے ٹکرا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیچے کچھ مزدور کام کر رہے تھے انھیں چوٹیں آئیں۔ سورج نے کہا کہ طیارے میں آٹھ سے دس افراد سوار اور ایک شخص بری طرح جل گیا تھا۔ ان کے مطابق اس شخص پاؤں بری طرح جلا ہوا تھا۔