’بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر شہریت کا انتخاب‘

دونوں ممالک اب ان خطوں کا تبادلہ کریں گے اور وہاں کے رہائیشیوں کو انتخاب کا حق حاصل ہوگا کہ وہ کہاں رہیں گے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشندونوں ممالک اب ان خطوں کا تبادلہ کریں گے اور وہاں کے رہائیشیوں کو انتخاب کا حق حاصل ہوگا کہ وہ کہاں رہیں گے

اس سال مئی میں بھارت کی پارلیمنٹ نے ایک اہم معاہدے کی منظوری دی تھی جس کے تحت دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ملک میں واقع علاقوں کے کنٹرول کے تبادلے کا اختیار دیا گیا تھا۔

واضع رہے کہ بھارت کی سرحد کے اندر واقع 51 علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں بنگلہ دیشی رہتے ہیں جبکہ دوسری جانب بنگلہ دیش کی سرحد کے اندر 111 ایسے مقامات ہیں جہاں بھارتی شہری آباد ہیں۔

نئے معاہدے کے تحت دونوں اطراف سے 50 ہزار کے قریب دیہاتیوں کو یہ انتخاب کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ کہاں رہنا چاہتے ہیں اور کسی ملک کی شہریت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے اند واقع بھارتی انکلیوز (بستیوں) میں رہنے والے سرکاری طور پر بھارتی شہری تصور کیے جاتے ہیں جبکہ بھارت کے اندر واقع بنگلہ دیشی بستیوں میں رہنے والے بنگلہ دیشی شہری تصور کیے جاتے ہیں۔

اس ماہ کے اوائل میں حکام نے لوگوں سے یہ پوچھنا شروع کیا تھا کہ علاقوں کے ادل بدل کے بعد وہ کس ملک کی شہریت رکھنا پسند کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق جولائی کے آخر تک دونوں فریق علاقوں کے لین دین کی حتمی فہرست تیار کر لیں گے اور لوگوں کو ان کے پسند کے ملک میں آباد کرنے کے انتظامات بھی رواں ماہ مکمل کر لیے جائیں گے۔

کُل 51584 افراد اپنی شہریت کا انتخاب کریں گے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنکُل 51584 افراد اپنی شہریت کا انتخاب کریں گے
انوارالاسلام نے بنگلہ دیشی شہریت کا انتخاب کیا ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنانوارالاسلام نے بنگلہ دیشی شہریت کا انتخاب کیا ہے
بنگلہ دیش میں واقع ایک بھارتی بستی کا نقشہ

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش میں واقع ایک بھارتی بستی کا نقشہ
بوبیتا رانی بنگلہ دیش میں واقع ایک بستی میں رہتی ہیں، انھوں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنبوبیتا رانی بنگلہ دیش میں واقع ایک بستی میں رہتی ہیں، انھوں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا ہے
سوبیتا رانی اور ان کے خاندان نے بھارتی شہریت کا انتخاب کیا ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنسوبیتا رانی اور ان کے خاندان نے بھارتی شہریت کا انتخاب کیا ہے
لوگوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان موجود سرحد کے ذریعے ہو گا

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنلوگوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان موجود سرحد کے ذریعے ہو گا