چین میں گاڑی کی خریداری سکوں میں

،تصویر کا ذریعہLIANOING TV
چین میں ایک شخص نے نئی کار کو خریدنے کے لیے 660 ہزار سکے اور کم مالیت کے 20 ہزار بینک نوٹ ادا کیے۔
کار خریدنے والے گاہک کی شناخت گان کے نام سے ہوئی ہے۔
لائوشن ایوننگ نیوز کے مطابق اتنی بڑی مقدار میں سکوں کی ادائیگی کے لیے انھوں نے چین کی شمالی مشرقی علاقے شین یانگ میں خصوصی طور پر ایک بڑا ہال بک کروایا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ ہر سکے اور نوٹ کی قیمت ایک یوان کے برابر تھی۔
اس بھاری رقم کا وزن چار ٹن بتایا جا رہا ہے اور اسے گاڑیوں کے شوروم کے چار میٹر یا تیرہ فٹ کے برابر جگہ پر رکھا گیا ہے۔
مسٹر گان بتاتے ہیں کہ جب وہ پیٹرول سٹیشن پر کام کرتے تھے تو ان کے پاس کافی مقدار میں سکے جمع ہو گئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ ان کے دفتر کے گرد بہت کم بینکس تھے اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ ان سکوں کو جمع کر کے اپنی کمپنی کے لیے گاڑی خریدی جائے۔
وہ بتاتے ہیں کہ گاڑی خریدتے وقت ڈیلر کو رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتا دیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بتایا جاتا ہے کہ اس کیش کو منتقل کرنا بھی چیلنج تھا اس میں ملازمین کو ایک گھٹنہ لگ گیا۔







