’شاذیہ علمی کرن بیدی سے خوبصورت ہیں‘

’میرے جیسا آدمی بھی جو عام طور پر ووٹ نہیں دیتا (کیونکہ میں تمام ہندوستانی سیاستدانوں کو لفنگا سمجھتا ہوں)، لیکن شاذیہ کو ووٹ دیتا!‘

،تصویر کا ذریعہPTI

،تصویر کا کیپشن’میرے جیسا آدمی بھی جو عام طور پر ووٹ نہیں دیتا (کیونکہ میں تمام ہندوستانی سیاستدانوں کو لفنگا سمجھتا ہوں)، لیکن شاذیہ کو ووٹ دیتا!‘

سپریم کورٹ کے سابق جج ماركڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ وہ شاذیہ علمی کو کرن بیدی سے بہت زیادہ خوبصورت سمجھتے ہیں۔

فیس بک پر ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ اگر شاذيہ علمی وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دعویدار ہوتیں تو وہ بھی انھیں ووٹ دیتے۔

تاہم کاٹجو نے کچھ دیر بعد ہی ایک اور فیس بک پوسٹ میں کہا ’میری پچھلی پوسٹ پر جو لوگ تنقید کر رہے ہیں انھیں اپنے مزاح کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ میں نے وہ پوسٹ ازراہِ مذاق کہی تھی اور اسے اسی طرح لینا چاہیے۔‘

اس سے پہلے کاٹجو نے کہا تھا ’اگر بی جے پی شاذيہ علمی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا دعویدار بناتی تو وہ ضرور جیت جیتتی۔ لوگ خوبصورت چہروں کو ووٹ دیتے ہیں۔‘

کاٹجو نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی کہا تھا ’میرے جیسا آدمی بھی جو عام طور پر ووٹ نہیں دیتا (کیونکہ میں تمام ہندوستانی سیاستدانوں کو لفنگا سمجھتا ہوں)، لیکن شاذیہ کو ووٹ دیتا!‘

کاٹجو کا بعد میں کہنا تھا کہ انھوں نے یہ باتیں مزاحیہ انداز میں کی ہیں اور انھیں ہلکے پھلكے مذاق کے طور پر ہی لیا جانا چاہیے۔

اس سے پہلے کاٹجو اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ لکھ کر تنازعے میں گھِر گئے تھے کہ قطرینہ کیف بھارت کی صدر بن سکتی ہیں بشرطیکہ وہ اپی حلف برداری کی تقریب میں ’شیلا کی جوانی‘گانا گائیں۔