نقشہ جسم کے اوپر کے حصے پر ٹیٹو کرائیں ورنہ سزا

اگرچہ برما کا نقشہ ایک ایبسٹریکٹ تصویر کی مانند ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کی بےحرمتی ہونے دیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناگرچہ برما کا نقشہ ایک ایبسٹریکٹ تصویر کی مانند ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کی بےحرمتی ہونے دیں

برما کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ ملک کا نقشہ جسم کے نچلے حصے پر ٹیٹو کرانے پر تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

برما کی میزیما ویب سائٹ کے مطابق ضلعی عدالت کے جج نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ سزا کے ساتھ ساتھ 300 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

مندالے ضلعے کے ایڈووکیٹ جنرل کا اس بارے میں کہنا تھا: ’ملک کا نقشہ ٹیٹو کی صورت میں جسم کے اوپر کے حصے میں قابل قبول ہے کیونکہ اس سے ملک پر فخر کرنے کا تاثر ملتا ہے۔ لیکن جسم کے نچلے حصے پر ٹیٹو ملک کی بے عزتی کے مترادف ہے۔‘

ایڈووکیٹ جنرل سے جب اس بات کی وضاحت مانگی گئی کہ کیا جسم کے ’غیر مناسب‘ حصوں پر ملک کا نقشہ ٹیٹو کرانے پر سزا ہو سکتی ہے تو ان کا کہنا تھا: ’ایسے ٹیٹو پر یونین سیل لا کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ برما کا نقشہ ایک ایبسٹریکٹ تصویر کی مانند ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کی بےحرمتی ہونے دیں۔