’ ٹوڈے از مي ہیپی برتھ ڈے‘

،تصویر کا ذریعہAFP
کیا ’ بھارت کی انگریزی‘ دوسرے ممالک کی انگریزی سے مختلف ہے؟ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ایک ہیش ٹیگ Indian English پر چلنے والی بحث کے مطابق اس سوال کا جواب ہے ’جی ہاں‘۔
’اوپن دی ونڈو اینڈ لیِٹ دی ایٹمسفيئر کم ان‘
’ ٹوڈے از مي ہیپی برتھ ڈے‘
مندرجہ بالا جملے اس بحث میں مثال کے طور پر دیے گئے ہیں۔
جمعرات کو بنائے گئے اس ہیش ٹیگ کو بھارت میں اب تک 20،000 سے ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
اس ہیش ٹیگ کو 22 سالہ طالب علم اوجس كورڈے نے شروع کیا جو ممبئی میں ایم اے کر رہے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ٹوئٹر پر ہم چیزوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے‘
وہ کہتے ہیں کہ ہندوستانی اکثر انگریزی بولتے وقت براہ راست ہندی سے ترجمہ کر لیتے ہیں جو کافی مضحکہ خیز لگتا ہے۔
اس ہیش ٹیگ کے تحت ٹوئٹر پر سب سے زیادہ تصاویر لگائی گئی ہیں ان میں بھارت کی گلیوں، دکانوں پر لگی کئی تصاویر ہیں، جن میں ہجے اور گرامر کی غلطیاں دکھائی دیتی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایک ٹوئٹ میں مذاق کیا گیا ہے، ’انگریزوں نے ہمارے وطن میں خرابی پھیلائی، ہم ان کی زبان بگاڑ رہے ہیں۔







