ہانگ کانگ اور چین کو ملانے کیلیےسمگلروں کی زیرِ زمین سرنگ

چینی حکام نے ایک ایسی زیر تعمیر سرنگ کا پتہ لگایا ہے جو چین کو ہانگ گانگ سے ملاتی ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ سمگلر اس سرنگ کو تعمیر کروا رہے تھے کہ مقامی آبادی کی شکایت پر حکام نے کارروائی کر کے اس سرنگ کو تباہ کر دیا ہے۔
اس سرنگ کی لمبائی چالیس میٹر ہے اور وہ چین کے علاقے شین جن کےگاؤں چینلنگ میں ایک گیراج کے نیچے سے شروع ہو کر دریا کے نیچے سے ہوتی ہوئی ہانگ کانگ تک پہنچتی ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ سمگلروں کے گروہ ہانگ گانگ سے برقی آلات کو چین میں سمگل کروانے کے لیے اس سرنگ کو تعمیر کروا رہے تھے۔ہانگ گانگ ایک نیم خود مختار علاقہ ہے اور اس کے ٹیکس کے نرخ چین سے مختلف ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق دریا کے نیچے بنائی گئی اس سرنگ پر کم از کم پانچ لاکھ ڈالر کا خرچ آیا ہوگا۔
حکام کے مطابق اس سرنگ کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے ابھی بیس میٹر اور تعمیر کیا جانا تھا۔

حکام نے مقامی آبادی کی شکایت پر اس سرنگ کا پتہ چلا کر زمین کو کھودنے والے مشینی آلات کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی آبادی حکام نے شور کی شکایت کی تھی۔مقامی آبادی کا خیال تھا کہ علاقے میں کسی سڑک کی تعمیر پر کام ہو رہا ہے جس سے بے تحاشا شور برپا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حکام کا کہنا ہے کہ سرنگ کی تعیمر انتہائی پروفیشنل انداز میں کی جا رہی تھی اور دریا کے نیچے سے گزرنے والے اس سرنگ کو مکمل طور پر کنکریٹ سے تعمیر کیا جا رہا تھا۔
حکام نے منگل کے روز اس سرنگ کو تباہ کر دیا ہے اور ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔







