کرناٹک: ٹریفک حادثے میں بائیس مزدور ہلاک

یہ تمام مزدور کرناٹک کے يادگر ضلع سے ٹرک پر مہاراشٹر کے علاقے ساوادتی جا رہے تھے
،تصویر کا کیپشنیہ تمام مزدور کرناٹک کے يادگر ضلع سے ٹرک پر مہاراشٹر کے علاقے ساوادتی جا رہے تھے

بھارت کی ریاست کرناٹک کے علاقے بیلگام میں مزدوروں کو لے کر جانے والے ایک ٹرک کو حادثہ پیش آنے سے قریباً 22 مزدور ہلاک ہو گئے۔

اس حادثے میں کم سے کم 30 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں مزدوروں کی ہلاکت ہوئی۔

یہ تمام مزدور کرناٹک کے يادگر ضلع سے ٹرک پر مہاراشٹر کے علاقے ساوادتی جا رہے تھے۔

یہ حادثہ کرناٹک اور مہاراشٹر کی سرحد پر ہوا اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مرگد کے مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب جائے حادثہ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

وزیر اعلیٰ سدھا رميا نے ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو 1 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے اور زخمیوں کو بھی مدد فراہم کرنے کhا اعلان کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مزدور باگل كوٹ ضلع کی قبائلی بستیوں کے رہنے والے تھے۔ تمام مزدور پتھر توڑنے کے لئے مہاراشٹر کے ساوادتی علاقے میں جا رہے تھے۔

اس سے پہلے مدھیہ پردیش کے دتيا ضلع میں ایسے ہی ایک حادثے میں ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجے میں چودہ مزدور جان سے ہاتھ بیٹھے تھے۔