افغانستان میں طالبان: افغان صوفی رقاصہ کے فرار کی کہانی، ’ہمارے سارے خواب وہیں دفن ہوگئے‘

افغانستان میں واحد صوفی رقاصہ فہیمہ میرزائی ملک میں اپنی سب سے بڑی تفریحی تقریب پر روانگی کی تیاریاں کر رہی تھیں۔ لیکن پھر جس رات طالبان کابل پہنچے، سب بدل گیا۔ طالبان خواتین کے رقص کو اسلامی قوانین کے خلاف سمجھتے ہیں۔

فہیمہ کو اسی وقت اپنا یہ خواب چھوڑ کر خطروں سے بھرپور فیصلہ کرنا پڑا اور اپنی جان بچانے کے لیے انھوں نے ملک چھوڑ دیا۔ وہ کہتی ہیں کہ 'ہمارے سارے خواب وہیں دفن ہوگئے ہیں۔'