آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا کووڈ 19: ’میں نے ایک دن میں اپنی بیوی اور بچے دونوں کو کھو دیا‘
کووڈ 19 کی وبا کی دوسری لہر کے دوران انڈیا میں نئے مریضوں اور اس بیماری سے ہونے والی اموات کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ آکسیجن، آئی سی یو اور وینٹیلیٹرز کی شدید کمی کی وجہ سے صحت کے نظام پر بہت دباؤ ہے۔ بڑے شہروں سے لے کر دیہات تک علاج نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والے افراد کے لواحقین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے ہی کچھ لوگوں سے بی بی سی کی نامہ نگاروں دیویہ آریا اور نیہا شرما نے بات کی۔