ہولی کا تہوار کورونا وائرس کے سائے میں کیسے منایا جا رہا ہے؟

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر ممالک نے سماجی دوری کے قواعد نافذ کر دیے ہیں جن کے بعد عام تہوار منانا بھی بہت مشکل ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی کئی حکومتوں نے ہجوم کے اکھٹے ہونے ہونے اور پارٹیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

ہولی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنموسمِ بہار کی آمد کے موقع پر پورے چاند والی رات کو ہولی کا تہوار منایا جاتا ہے۔ رنگوں کے اس تہوار کو انڈیا اور نیپال کے علاوہ بھی کئی جگہوں پر منایا جاتا ہے
انڈیا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناس سے قبل والی رات کو روایتی طور پر ہولیکا اور دیے جلائے جاتے ہیں جو اچھائی کی برائی پر برتری کو ظاہر کرتے ہیں۔ اور پھر صبح کو رنگ کھیلا جاتا ہے۔ احمد آباد انڈیا میں ہولیکا کا ایک منظر
نیپال

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر ممالک نے سماجی دوری کے قواعد نافذ کر دیے ہیں جن کے بعد عام تہوار منانا بھی بہت مشکل ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی نیپالی حکومت نے ہجوم کے اکھٹے ہونے ہونے اور پارٹیوں پر پابندی عائد کی ہے
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں آباد ہندو بھی اپنے انداز میں ہولی مناتے ہیں۔ یہ تصویر پاکستان کے شہر کراچی میں لی گئی ہے
ہولی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمختلف رنگوں کے مختلف معنی ہوتے ہیں۔ لال رنگ عشق و محبت اور زرخیزی کی عکاسی کرتا ہے۔ پیلا رنگ ہلدی کا رنگ ہوتا ہے، نیلا رنگ ہندو بھگوان کرشنا کی مناسبت سے ہوتا ہے اور سبز رنگ نئی شروعات کے لیے استمعال ہوتا ہے
رنگ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنآج کل پانی سے بنے ہوئے رنگ، یعنی واٹر پینٹس کو رنگین پاؤڈر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن ماضی میں یہ رنگ پودوں کی مدد سے بنتے تھے
کتا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس تہوار کے موقع پر جانور بھی رنگوں سے بچ نہیں پاتے
ہولی

،تصویر کا ذریعہ@priyankachopra

،تصویر کا کیپشنبالی وڈ کے کئ فنکاروں نے ہولی کے تہوار کو اپنے اپنے خاندانوں کے ساتھ منایا