ہولی پر بھی چڑھا کورونا کا رنگ

انڈیا سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں منگل کے روز ہولی کا تہوار روایتی انداز کے ساتھ جدت پسندی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پیش ہیں تصویری جھلکیاں۔۔۔

ہولی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنہولی رنگوں کا تہوار ہے جسے منگل کے روز انڈیا سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں ہندو مذہب کے بہت سے ماننے والوں کے ساتھ دوسرے لوگ بھی منا رہے ہیں۔ اس سے قبل والی رات کو روایتی طور پو ہولیکا جلائی جاتی ہے اور پھر صبح کو رنگ کھیلا جاتا ہے۔
ہولی
،تصویر کا کیپشنکورونا وائرس سے بدلا ہولی کا انداز
ہولی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنممبئی میں ہولی کا لطف اٹھاتے ہوئے لوگ ایک مختلف منظر پیش کر رہے ہیں۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنبالی وڈ کی ہولی مخصوص ہوتی ہے۔ یہاں معروف موسیقار بپی لہری کو اداکاری سے سیاست کے میدان میں آنے والی ہیروئن جیا پرادا رنگ لگا رہی ہیں۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنممبئی سے ہی یہ تصویر ہے جس میں سوکھے رنگوں کی ہولی کھیلتے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنجنوبی افرقیہ کے ہندوؤں نے ڈربن کے مندر میں ہولی منائی۔ یہاں ایک ہندو خاتون ایک دوسرے کو رنگ میں لگا رہی ہیں۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں آباد ہندو بھی اپنے انداز میں ہولی مناتے ہیں۔ یہ تصویر کراچی میں لی گئی ہے۔ روایتی طور پر اس تہوار کے ساتھ سردیوں کو الوداع کہہ دیا جاتا ہے۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے شہر کولکتہ میں اس موقعے پر ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جس میں بچوں کو ہندو بھگوان کنہیا یعنی کرشن کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ تہوار ہندو کیلنڈر کے حساب سے سال کے آخری مہینے کے پورے چاند کو منایا جاتا ہے۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش مں بھی لوگوں نے ہولی کا تہوار منایا لیکن رواں سال کورونا وائرس کے خطرے کے سبب اس میں کمی کا پہلے سے ہی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ ماسک پہنے ہوئے ایک نوجوان کو ہولی کے رنگوں میں ڈوبا دیکھا جا سکتا ہے۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنراجستھان کے پشکر میں ایک بیرون ممالک سے آنے والے سیلانی کو ہولی کے رنگ میں رنگا دیکھ سکتے ہیں۔ ہولی کا تہوار، جوش، خوشی، محبت کا تہوار ہے۔