ایران میں ثقافت اور سیاحت کے اہم مقامات تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی طرف سے کسی بھی جوابی کارروائی کے خلاف ملک کے ثقافتی مقامات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
ایران میں تاریخی اہمیت کے حامل ہزاروں مقامات ہیں۔ ان میں سے 20 سے زیادہ یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں۔
یہاں ایسے ہی چند مقامات کا ذکر کیا گیا ہے۔
17ویں صدی میں تعمیر ہونے والا نقش جہاں سکوائر دنیا کی بڑے مربع نما جگہوں میں سے ایک ہے۔ یہ مقام مرکزی شہر اصفہان میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نقش جہاں سکوائر میں امام مسجد واقع ہے جس کا نام 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اسے خوبصورت پتھر کی ٹائلوں سے سجایا گیا ہے اور اس کا نام یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
تہران میں گلستان پیلس یا کاخ گلستان ایک پیچیدہ مگر شاہی عمارت ہے۔ اس کا اندرونی حصہ جزئیات کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا۔
یہ عمارت 19ویں صدی میں قاجار شاہی خاندان کے دور میں سرکاری رہائش گاہ کا درجہ رکھتی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پرسپولیس کا شہر اچیمینیڈ سلطنت کا دارالحکومت تھا اور اس کی تاریخ 515 قبل مسیح جتنی پرانی ہے۔ اسے سنہ 1979 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAlamy
یہاں ایک چٹان کے پتھر پر بنے نقوش 500 قبل مسیح کے اردگرد اچیمینیڈ سلطنت کے بادشاہ داریوش اعظم کی یاد دہانی کراتے ہیں۔
ان پتھروں پر کئی زبانوں میں نقش درج ہونے سے دنیا میں لکھائی کے ابتدائی نظام کا قدیم رسم الخط بننے میں مدد ملی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
قدیم ثقافتی مقام ارگ بم دنیا میں زمینی تعمیراتی مواد سے بننے والی بڑی عمارتوں میں سے ایک ہے۔ یہ مشرق اور مغرب کے درمیان شاہراہ ریشم کے تجارتی راستے پر موجود تھی۔
یہ عمارت سنہ 2003 میں زلزلے کی وجہ سے تباہ ہوگئی تھی۔ فی الحال اس کی تعمیر نو جاری ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آزادی ٹاور تہران کے مرکز میں واقع ہے۔ اسے شروع میں شاہ ایران محمد رضا پہلوی نے ملک کی 2500 سال قدیم ریاستی بنیاد رکھے جانے کے موقع پر تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔
1979 میں اسلامی انقلاب اور محمد رضا پہلوی کی حکومت گرنے کے بعد اس کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAlamy
یہاں اب اسلامی ریاست کی تقاریب پر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAlamy
روح اللہ خمینی کے مقبرے میں ایران کی اسلامی ریاست کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کو دفنایا گیا تھا۔ یہاں ان کے علاوہ ان کے خاندان کے افراد اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے مقبرے بھی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAlamy
نئے دور کے ایران میں یہ زیارت کے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔
۔










