انڈیا کے کیسر آم پر لگنے والی بولی: ’جو بھی سب سے اچھا دام دیتا ہے، آم اس کا ہو جاتا ہے‘

،ویڈیو کیپشنانڈیا کا مشہور ’کیسر‘ آم

انڈیا کی ریاست گجرات کا ’گر‘ علاقہ کیسر آموں کے لیے مشہور ہے۔ ان آموں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سال مئی کے مہینے میں طلالا ضلع کی پھلوں کی منڈی کے آنگن میں کیسر آموں کی نیلامی ہوتی ہے۔

’طلالا ایگریکلچرل پرڈیوس مارکیٹ کمیٹی‘ کے مطابق گذشتہ مئی کے مہینے میں یہاں آٹھ لاکھ تیس ہزار تین سو چالیس کیسر آموں کے ڈبے فروخت ہوئے تھے۔

کیسر آموں اور ان کی نیلامی سے متعلق مزید جاننے کے لیے دیکھیے ہمارے ساتھیوں تیجس وید اور پوون جیشول کی ڈیجیٹل رپورٹ۔۔۔