آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا کا زیر انتظام کشمیر: بڈگام میں ہیلی کاپٹر کے حادثے پر انڈین افسر فارغ
انڈین ائیر فورس نے سری نگر ائیر بیس کے ائیر آفسر کمانڈنگ یعنی اے او سی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انھیں سری نگر کے پاس 27 فروری کو ایم آئی 17 کے حادثے کے معاملے میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
اس معاملے میں انکوائری ابھی جاری ہے اور ابھی تک حتمی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ اس بارے میں انڈین فضائیہ نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ستائیس فروری کو انڈیا اور پاکستان کے لڑاکا طیارے ایک دوسرے کے خلاف آپریشن میں شامل تھے اس دوران روسی ساخت کا ایم آئی 17 حادثے کا شکار ہو گیا تھا اور اس میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین فضائیہ نے غلطی سے اپنے ہی میزائل سے اس ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔
اس بارے میں مجرمانہ مقدمہ چلانے کی بات بھی کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فضائیہ اس بارے میں کسی طرح کی نرمی برتنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے میں کئی غلطیاں کی گئی ہیں۔