آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا، پاکستان میں بیساکھی کی تقریبات، تصاویر میں
دنیا بھر میں سکھ عقیدت مندوں نے رواں ہفتے بیساکھی کی مختلف تقریبات میں شرکت کی ہے۔ بیساکھی ہر سال اپریل کی 13 اور 14 تاریخ کو منائی جاتی ہے اور سکھ مذہب میں یہ نئے سال کا آغاز ہے۔
انڈیا سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں جو صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال میں گرودوارہ پنجہ صاحب اور وسطی پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ بیساکھی کی تقریبات انڈیا کے شہر امرتسر میں بھی جاری ہیں۔
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔