آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ہولی: انڈیا، نیپال اور دیگر ممالک میں ہندوؤں نے رنگوں کا تہوار جوش و خروش سے منایا
ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کو انڈیا اور نیپال میں لوگوں نے بڑی تعداد میں منایا۔
موسمِ بہار کی آمد کے موقع پر رنگوں کے اس تہوار کو ان دو ممالک کے علاوہ بھی کئی جگہوں پر منایا جاتا ہیں۔
یہ تہوار ایک نئی شروعات کی عکاسی کرتا ہے۔
ہولی کا تہوار پورے چاند والی رات منایا جاتا ہے۔
ہولی کے دن لوگ ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں اور اس سے ایک رات قبل وہ دیے اور آگ جلاتے ہیں، جو اچھائی کی برائی پر برتری کو ظاہر کرتے ہیں۔
مختلف رنگوں کے مختلف معنی ہوتے ہیں۔
لال رنگ عشق و محبت اور زرخیزی کی عکاسی کرتا ہے۔
پیلا رنگ ہلدی کا رنگ ہوتا ہے، نیلا رنگ ہندو بھگوان کرشنا کی مناسبت سے ہوتا ہے اور سبز رنگ نئی شروعات کے لیے استمعال ہوتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آج کل پانی سے بنے ہوئے رنگ، یعنی واٹر پینٹس کو رنگین پاؤڈر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن ماضی میں یہ رنگ پودوں کی مدد سے بنتے تھے۔
انڈیا کے علاوہ نیپال میں بھی ہولی بڑے پیمانے پر منائی جاتی ہے جہاں ہندؤں کی بڑی تعداد بستی ہے۔
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔