ایران: شمسی سال کے آخری دن، تصاویر میں

ایران کے مختلف علاقوں سے شمسی سال 1397 کے آخری دنوں کی تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

ایران

،تصویر کا ذریعہIRNA

،تصویر کا کیپشننوروز خوانی ایک پرانی ایرانی روایت ہے جو ان دنوں تقریباً معدوم ہو چکی ہے۔ یہ روایتی تقریب ایران کے شمالی صوبوں گلستان، مازندران اور گیلان میں زیادہ مقبول ہے۔ تقریب کے دوران لوگ موسم بہار کا استقبال کرنے کے لیے لوک گیت گاتے ہیں
ایران

،تصویر کا ذریعہTasnim

،تصویر کا کیپشنایسا لگتا ہے کہ تہران سمیت ایران کے بڑے شہروں میں شمسی سال کے آخری دنوں میں ٹریفک کے مسائل شدت اختیار کر جاتے ہیں
ایران

،تصویر کا ذریعہTasnim

،تصویر کا کیپشنتبریز سمیت ایران کے بعض شہروں میں بارش اور برف باری نے شہریوں کے لیے کچھ دشواریاں پیدا کیں، تاہم سڑکوں پر پانی ہونے کے باوجود کچھ لوگ نئے سال کا خیر مقدم کرنا نہیں بھولے
ایران

،تصویر کا ذریعہISNA

،تصویر کا کیپشنشمسی سال کی آخری جمعرات کو لوگ اپنے گزرے ہوئے عزیز و اقارب کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں
ایران

،تصویر کا ذریعہFarsnews

،تصویر کا کیپشنقش جزیرے پر واقع ’ستاروں والی وادی‘ ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں لوگ نوروز کی چھٹیاں گزارنا پسند کرتے ہیں
ایران

،تصویر کا ذریعہIRNA

،تصویر کا کیپشنرنگین انڈے بھی اس تہوار کا حصہ ہیں
ایران

،تصویر کا ذریعہTasnim

،تصویر کا کیپشننئے سال کے موقعے پر بازاروں میں بے پناہ رش ہوتا ہے
ایران

،تصویر کا ذریعہTasnim

،تصویر کا کیپشنگاڑیوں کی نمائش بھی نوروز کی تقریبات میں شامل ہے
ایران

،تصویر کا ذریعہIRNA

،تصویر کا کیپشنسمنوپزی (گندم کی کھیر) اس تہوار کے خاص پکوانوں میں سے ایک ہے
ایران

،تصویر کا ذریعہIRNA

،تصویر کا کیپشنایرانی سال کے آخری بدھ کو چهار شنبه‌ سوری کہتے ہیں اور اس موقعے پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، تاہم پولیس کے مطابق گذشتہ سال اس تہوار میں 443 افراد زخمی اور چار ہلاک ہوگئے تھے
ایران

،تصویر کا ذریعہFarsnews

،تصویر کا کیپشنہر کوئی یہ تہوار اپنے پیاروں کے بیچ منانا چاہتا ہے۔ اس لیے ہوائی اڈوں اور ریل و بس ٹرمینلز پر مسافروں کا ہجوم بڑھ جاتا ہے
بازار گل محلات

،تصویر کا ذریعہMEHR NEWS

،تصویر کا کیپشنتہوار میں سجاوٹ کے لیے پھولوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ ایران کے مرکزی صوبے کا شہر محلات اپنے پھولوں کے لیے مشہور ہے
خانه تکانی

،تصویر کا ذریعہIRNA

،تصویر کا کیپشناس تہوار کے لیے خاص طور پر گھروں کی اوپر سے نیچے تک مکمل صفائی کی جاتی ہے
گورستان خاوران

،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA

،تصویر کا کیپشنسال کی آخری جمعرات کو لوگ 1988 میں پھانسی پانے والے نامعلوم افراد کی قبروں پر حاضری دینے بھی آتے ہیں