انڈین الیکشن: ای وی ایم کے ذریعے دھاندلی کا خدشہ

،ویڈیو کیپشنانڈین الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال پر تحفظات ہیں

انڈیا کی اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں پارلیمانی انتخابات سے قبل الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ووٹنگ کرائے جانے کے عمل پر شک وشبہے کا اظہار کیا ہے۔ ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں یعنی ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ میں دھاندلی کی جا سکتی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ کے ساتھ کاغذ کی ایک پرچی بھی پرنٹ کرے تاکہ ووٹ ملائے جا سکیں۔ الیکشن کمیشن اور حکمراں بی جے پی نے ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ۔