انڈیا: حکمران جماعت بی جے پی کو پانچ ریاستوں میں شکست کا سامنا
انڈیا کی پانچ ریاستوں، راجھستان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تیلنگانہ اور میزورام میں الیکشن کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کو تمام ریاستوں میں شکست کا سامنا ہے۔
کانگریس پارٹی نے ریاستی انتخابات میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ ریاستی انتخابات میں شکست اگلے عام انتخابات میں بے جے پی کے لیے بری خبر ہے۔