آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
لِٹل میسی مرتضیٰ احمدی کا خاندان طالبان کے خوف سے نقل مکانی پر مجبور
افغانستان سے تعلق رکھنے والا بچہ مرتضیٰ احمدی دنیا بھر میں مشہور ہوگیا تھا۔ شہرت کی وجہ یہ تھی کہ ان کی جو ویڈیو وائرل ہوئی اس میں انھوں نے میسی کے نمبر والی ارجنٹینا کی شرٹ پہنی تھی۔
سات سالہ افغان بچے مرتضیٰ احمدی کا خاندان طالبان کے خوف سے نقل مکانی کر کے اب کابل چلا گیا ہے۔ مرتضیٰ احمدی لیونل میسی کے مداح ہیں۔ 2016 میں میسی کی ارجنٹائن کی نمبر 10 جرسی سے ملتی جلتی دھاری دار پلاسٹک بیگ سے بنی شرٹ پہنے ہوئے اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔