آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا میں بندر کے بس ’چلانے‘ پر ڈرائیور معطل
انڈیا میں ایک بس ڈرائیور کو بندر سے بس ’چلوانے‘ پر ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے لیکن جنوبی ریاست کرناٹکا میں اس بس پر سوار 30 یا اس سے زائد مسافروں میں سے کسی ایک نے بھی اس ڈرائیور کے خلاف شکایت نہیں کی۔
تاہم جب قدرے پرسکون اور بظاہر ماہر لنگور بندر کی بس چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو بس ڈرائیوروں کے مالکان نے ایکشن لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کسی بندر کو سٹیئرنگ پر بٹھا کر مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔‘
اس ویڈیو کلپ کو انٹرنیٹ پر دیکھ کر خوش ہونے والے صارفین اس فیصلے سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔
پراگ ہیدا نے ٹویٹ کی: ’سو سویٹ۔ معطل کیوں۔ ڈرائیور کو صرف وارننگ دی جانی چاہیے تھی کہ آئندہ ایسا نہ کرے۔‘
سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ کوآپریشن کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، جبکہ انھیں اس بارے میں ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد معلوم ہوا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
عینی شاہدین کے مطابق یہ بندر ایک اور مسافر کے ہمراہ بس پر چڑھا لیکن اس نے کہیں اور بیٹھنے سے انکار کیا اور بس کے شروع میں بیٹھنا چاہا۔
ڈرائیور جس کا نام ایم پراکاش ہے کو اس سب سے کوئی فرق نہیں پڑا اور اس نے اپنے نئے دوست کو سٹیئرنگ پر بیٹھنے دیا اور سفر شروع کر دیا۔
اگر ڈرائیور پراکاش کی بات کی جائے تو حقیقت میں انھوں نے پورا وقت اپنا ایک ہاتھ سٹیئرنگ پر ہی رکھا، اور اگر بندر کی بات کی جائے تو اس نے اپنی تمام تر توجہ سڑک پر رکھی۔
رپورٹس کے مطابق آخرکار بندر اپنی منزل تک پہنچا اور آگے کے سفر کے لیے ڈرائیور کے حوالے کر گیا۔