انڈیا کی ریاست کیرالہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 22 ہزار افراد کو بچا لیا گیا

حکام کے مطابق انڈیا کی ریاست کیرالہ میں بارشیں تھمنے کے بعد 22 ہزار کے قریب افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ان بارشوں میں اب تک ساڑھے تین سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق درجنوں کشتیاں اور نیوی کے 51 جہاز محصور ہونے والے افراد کے انخلا کے آپریشن میں شریک ہیں، اس دوران مقامی مچھیروں نے ان کارروائیوں میں ان کی مدد کی۔

حکام کے مطابق درجنوں کشتیاں اور نیوی کے 51 جہاز محصور ہونے والے افراد کے انخلا کے آپریشن میں شریک ہیں، اس دوران مقامی مچھیروں نے ان کارروائیوں میں ان کی مدد کی۔

ہیلی کاپٹروں نے ان علاقوں میں اشیائے ضرورت پہنچائیں جو مسلسل بارشوں کے باعث دو ہفتوں سے باقی دنیا سے کٹے ہوئے تھے۔

انڈیا کے معروف اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ کیرالہ میں جاری ریسکیو آپریشن میں 23 فوجی ہیلی کاپٹروں کو تعینات کیا جا چکا ہے جبکہ نیوی کی افواج بھی امدادی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

اس تصویر میں ایک بوڑھا شخص ہوائی جہاز کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے سٹریچر پر انتظار کر رہا ہے۔

دوسرے افراد کو اس بزرگ خاتون کی طرح انخلا کے دیگر طریقوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

کیرالہ میں بد ترین سیلاب کے بعد متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہر طرح کی دستیاب گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔

محفوظ مقام پر منتقل کیے جانے والے افراد کے لیے یہ امداد بھی کسی طرح سے کم نہیں ہے۔

کیرالہ میں آنے والے بدترین سیلات کے بعد لوگ اپنے جانوروں کو بھی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہیں یا پھر انھیں نقصان پہنچا ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔