آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
افغانستان: کابل میں ثقافتی تنظیم کے دفتر میں خودکش حملہ، کم از کم 40 ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی ایک ثقافتی تنظیم کے دفتر میں خودکش حملے میں کم ازکم 40 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بی بی سی پشتو کو بتایا کہ خودکش حملہ آور کی جانب سے کیے جانے والے ایک دھماکے کے بعد اسی علاقے میں دو اور دھماکے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے میں 40 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔
اس سے قبل بی بی سی سے گفتگو میں افغان وزارت صحت نے چار ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔
افغان پریس کی شیعہ برانچ کے ایک سربراہ نے بتایا کہ دھماکے کے وقت سے اب تک درجنوں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے نائب کے ترجمان نصرت رحیمی نے خبر رساں ادارے فرانس پریس کو بتایا کہ ’حملے کا نشانہ طیبان کلچرل سینٹر تھا جہاں 38 برس قبل افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی کہ دھماکہ ہو گیا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بتایا گیا ہے کہ بہت سے طلبا اور میڈیا گروپ کے ممبران حملے کے وقت ایک مباحثے میں شریک تھے۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان میں شیعہ برادری پر حملوں کی تعداد بڑھی ہے۔
پیر کو بھی افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر کے قریب ہونے والے حملے میں 10 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
حملے کی ذمہ داری ابھی کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔