آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اپنے دفاع کے لیے ہر قسم کا ہتھیار بنائیں گے: حسن روحانی
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہر طرح کا ہتھیار بنائے گا۔
ملکی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اسلحے کی تیاری سے، جس میں بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں، کسی بین الااقوامی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔
انھوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مشترکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اس کے مفادات کے لیے 'نقصان دہ' ہو گی۔
اسی بارے میں مزید پڑھیے
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں ایران کی حکومت کو ’جنونی‘ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کے ہتھیار بنانے سے نہیں ہچکچائے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایرانی صدر کے بقول ’ہم اپنے دفاع، علاقائی سالمیت اور قومی تحفظ کے لیے جب بھی ضروری ہوا کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کو ڈیزائن، تیار، ذخیرہ اور استعمال کرنے میں نہیں ہچکچائیں گے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ’آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم نے میزائل بنائے، بنا رہے ہیں اور بنائیں گے۔‘
حسن روحانی نے کہا کہ ایران کسی بھی بین الاقوامی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کرتا اور یہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے خلاف نہیں ہے۔
’ہم پوری قوت سے اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی حفاظت کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی سکیورٹی کو پوری طاقت سے استعمال کریں گے۔ آپ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جے سی پی او اے کے معاہدے کو توڑنا جوکہ امریکا اور ایران کے درمیان جو ہری معاہدہ ہے وہ خدا کے کرم سے آپ کے خود کے لیے نقصان دہ ہوگا۔‘