تمل ناڈو کی 'چھوٹی اماں' پارٹی کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز

سسیکلا نٹراجن کو تمل ناڈو کی حکمران جماعت ’اے آئی اے ایم ڈی‘ کے کی نئی سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔

تمل ناڈو کی سب سے طاقتور سیاستدان جے للیتا کی موت کےحکمران جماعت کے سب سے اعلیٰ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔ جے للیتا چار مرتبہ تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ رہیں ۔

سسیکلا نٹراجن تمل ناڈو کی سب سے طاقتور سیاستدان جے للیتا کی سب سے قریبی ساتھی بننے سے پہلے گھر چلاتی تھیں۔ سسیکلا نٹراج کے جے للیتا کے قریب آنے کی کہانی ڈرامائی اور طویل ہے۔

سسیکلا نٹرا پچھلے تین عشروں سے ہر موقع پر جے للیتا کے ساتھ نظر آتی تھیں۔ آے آئی ڈی اے ایم کے وفادار کارکن انھیں ہمیشہ 'چینا ماما' یعنی چھوٹی اماں کہہ کر پکارتے ہیں۔

جے للیتا نے کبھی بھی اپنی اس قریبی ساتھی اور مشیر کو سرکاری یا پارٹی عہدے پر تعینات نہیں کیا لیکن جے للیتا کی موت نے سسیکلا نٹراج کے لیے ایسا موقع پیدا کر دیا ہے جو پہلے کبھی ان کو نہیں ملا۔

تمل ناڈو کی سب سے طاقتور سیاستدان کے اتنے قریب ہونے کی وجہ سسیکلا نٹراج اور ان کے خاندان پر اپنے ذاتی مفادات کے لیے حکومتی اثر و رسوخ استعمال کرنےکے الزامات لگتے رہے۔

سیسکلا نٹراجن اب اے آئی اے ایم ڈی کی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئی ہیں جو گزشتہ چار عشروں سے تمل ناڈو میں حکمران ہیں۔

سیسکلا نٹراجن کی جے للیتا سے دوستی کی کہانی ڈرامائی اور طویل ہے۔ سسیکلا نٹراجن جو تمل ناڈو کی موکولیتھر قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں وہ ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کی شادی ایک سرکاری ملازم سے ہوئی جنھیں 1975 کی ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران سرکاری ملازمت سے برخاست کیے جانے کے بعد انھوں نے ویڈیو فلموں کا کاروبار شروع کیا۔

سسیکلا نٹراجن کی جے للیتا سے قربت اسی ویڈیو فلموں کے کاروبار کی وجہ سے ہوئی۔

سسیکلا نٹراجن نے سابق اداکارہ جے للیتا کو ویڈیو فلمیں مہیا کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پوئس گارڈن جانا شروع کیا اور پھر وہ اتنی قریب ہوگئیں کہ سسیکلا نٹراجن جلد ہی پوئس گارڈن منتقل ہوگئیں۔

سسیکلا نٹراج اور جے للیتا کی گہری دوستی ایک ثبوت اس وقت سامنے آیا جب جے للیتا نے سسیکلا نٹراجن کے بھتجے کو اپناتے ہوئے اپنا بیٹا بنا لیا۔ جے للیتا کے منہ بولے بیٹے کی شادی کی خبریں ملک بھر کے اخباروں کی زینت بنیں۔

سسیکلا نٹراجن کہتی ہیں کہ وہ رامچندرن اور جے للیتا کی جماعت کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتی ہیں۔