لندن میں جمہوریت کا شو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی سیاست کی پرانی کتابوں میں ہم لندن پلان کا کافی ذکر سنتے رہے ہیں۔ آج دیکھ لیا لندن پلان۔ لندن کے نہایت امیر علاقے میں جہاں لندن کا ایک امیر شخص بھی فلیٹ خریدنے سے پہلے دس مرتبہ ضرور سوچے گا وہاں پاکستان کے غریب عوام کے لیئے جمہوریت کا منصوبہ بنایا جائے۔ اس امیروں کے علاقے میں پاکستان کے عوام کے لیئے جمہوریت کے چارٹر کے نکات کو طے کیا جارہا ہے۔ بڑے خوش قسمت ہیں پاکستانی عوام۔ دیکھیے ذرا، انکے امیر ترین رہنما ان کی غربت کو ختم کرنے کے لیئے لندن کے مہنگے ترین فلیٹوں میں کتنے خلوص کے ساتھ بحث کر رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام اس وقت یا تو امیر ہیں یا غریب۔ دونوں ہی میں سے کچھ نہ کچھ بیرون ملک بھی جاتے ہیں۔ امیر ’اعلیًٰ تعلیم اور تفریح کے لیئےجبکہ غریب محنت مزدوری کے لیئے۔ میں یہ سوچ رہا ہوں کے کہ کیا لندن میں جمہوریت کا شو لندن میں رہنے والے غریب پاکستانیوں کی تفریحِ طبع کے لیئے سجایا گیا ہے یا پاکستان میں رہنے والے غریب عوام کے لیئے۔ ممکن ہے کہ لندن کا شو سجانے والوں کا مقصد پاکستان کے غریب عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہو مگر پاکستان میں لوگ اس وقت عامر چیمہ کی میت کی تدفین سے فارغ ہو کر جمہوریت کے بارے میں کس طرح سوچ سکتے ہیں۔ خاص کر وہ ایسی جمہوریت کا کس طرح خیر مقدم کریں گے جو جارج بش انہیں جنرل مشرف کو ’سزا‘ دینے کی طور پر دے رہے ہوں! اور ہمارے خود ساختہ جلا وطن رہنما امریکی سکائی لیب پر بیٹھ کر اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہوں۔ خیر یہ سنجیدہ باتیں ہیں، میں تو یہ گانا سن رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کنے کنے جانا بلو دے گھر------------------------- | اسی بارے میں پاکستان تو جائیں گے: بےنظیر، نواز14 May, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||